loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان کے مشہور ایتھیلیٹ ارشد ندیم  ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شہرناگویا میں جاری ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزہ 76.69 میٹر دور پھینکا جبکہ دوسری کوشش فاؤل ہوگئی۔ تیسری کوشش میں انہوں نے 80.29 میٹر کی تھرو کی۔

رپورٹس کے مطابق  ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی فاؤل ہوگئی جس کے باعث وہ میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ جیولین تھرو میں یاسر علی بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ انصر عباس لانگ جمپ کے مقابلے میں ایکشن میں ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں