loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

پاکستان میں مذاکرات کے لیے موجود عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے حکومت سے کہا ہے کہ صرف مستحق افراد کو ایندھن پر ریلیف فراہم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی پاکستان میں مشن چیف آئیواپیٹرووانے حکومت پر زوردیاہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا تنازع بڑھنے کے بعد معاشی دباؤسے نمٹنے کیلئے ایندھن پرریلیف صرف مستحق افرادتک محدودرکھاجائے۔ اس مقصد کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کاطریقہ کار استعمال کیاجائے۔

آئی ایم ایف نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے حسابات میں 853 ارب روپے کے شماریاتی تضادکی وضاحت بھی طلب کی اوردریافت کیاکہ اس مسئلے کوحل کرنے کیلئے کیااقدامات کیے جائیں گے۔

مشن نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے آن لائن ملاقات کی ۔وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن چیف کے اعتراضات اور تحفظات کاجواب دیا، تاہم ان کے جواب کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں