loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

رواں سال جولائی میں کے ٹو ایئرویز کے کارگو طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد پاک بحریہ کی جانب سے طیارے کے زیرِ آب ملبے کی تلاش کا آپریشن گزشتہ 2 ماہ سے مسلسل جاری ہے اور پاکستان نیوی نے سمندر میں 3200 میٹر کی گہرائی میں طیارے کے بلیک باکس کے مقام کی نشاندہی کرلی۔

میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ سمندری حالات کے باوجود پاک بحریہ کے جہازوں نے نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن (نیس کوم)کےتیار کردہ خصوصی آلات کی مدد سے طیارے کے زیرِ آب ملبے اور بلیک باکس کے مقام کا سراغ لگایا۔

ذرائع کے مطابق سمندر میں 3200 میٹر کی گہرائی میں بلیک باکس کی نشاندہی پاک بحریہ کی اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی ہے تاہم بلیک باکس اور طیارے کے ملبے کے دیگر حصوں کو سمندر کی انتہائی گہرائی سے نکالنے کے لیے ڈیپ سی سالویج آپریشن درکار ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپ سی سرچ اور سالویج آپریشن کے لیے بیرونِ ملک ماہرین کی ٹیموں سے رجوع کرنے کا عندیہ پہلے ہی دیا جاچکا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بلیک باکس کی بازیابی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بحری جہازوں میں خصوصی آلات اورسونار کی مدد سے پاک بحریہ کی جانب سے بلیک باکس کی کامیاب نشاندہی سے متعلق معلومات بیورو آف ایئر سیفٹی انویسٹی گیشن (باسی) کو فراہم کردی گئی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں