loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

سعودی عرب نے کہا ہے کہ حوثی گروپ نے تباہی اور افراتفری کا راستہ اختیار کیا ہے۔ کسی بھی حملے کا جواب دینے میں ہچکچائیں گے نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان نے کہا کہ  مملکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا قیام خطے کو بڑھتے ہوئے تنازع سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے کثیر ملکی دفاعی بحری اتحاد کے قیام کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔ سعودی ولی عہد نے آبی گزرگاہوں کو سیاسی یا معاشی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کو مسترد کردیا۔

محمد بن سلمان نے فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مسلسل خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا تاکہ وہ پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرے، استحکام بحال کرے اور حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں