loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448

سیالکوٹ : ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ایک اور زخمی دم توڑ گیا، واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ریحان کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس سے قبل عقیل نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 45 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے، جبکہ 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مسٹر پتلو نے سوشل میڈیا پر موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر انعامات دینے کا اعلان کرکے لوگوں کو مہندی کی تقریب میں مدعو کیا تھا، جس کے باعث فراز کرکٹ گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تقریب کے دوران مسٹر پتلو نے اسٹیج پر آکر لوگوں کو فوری طور پر گراؤنڈ میں آنے کا کہا، جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس نے مقدمے میں قتل بالسبب، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ اور غیر قانونی اجتماع سمیت مختلف دفعات شامل کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسٹر پتلو سمیت دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں