بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے ایک ٹی وی شو میں جنوری 2025 میں پیش آنے والے حملے کی رات کی تفصیلات بتائیں۔
کرینہ کپور کے مطابق حملے کے دوران وہ شدید خوفزدہ ہوگئی تھیں اور شوہر کو زخمی حالت میں دیکھ کر مدد کے لیے سڑک پر رکشہ تلاش کرتی رہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے اور وہ کئی ماہ تک معمول کے مطابق سو نہیں سکیں۔
سیف علی خان نے بھی اس رات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے فکر مند تھے۔ حملے کے دوران ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر بھی گھر میں موجود تھے۔
کرینہ کے مطابق ان کے بیٹے تیمور نے والد کی حالت دیکھ کر سوال کیا کہ کیا ابا مر جائیں گے؟
یاد رہے کہ جنوری 2025 میں ممبئی میں سیف علی خان پر ان کے گھر میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔