loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448

لاہور: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سےلاہور میں ملاقات کی ہے۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں قومی امور اور ملک کو درپیش مختلف چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث جاری ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، تاہم جاری بیان میں نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر گفتگو کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ ملک میں نئے انتظامی صوبوں کے قیام سے متعلق سیاسی بحث جاری ہے ۔ اور سیاسی پارٹیاں اپنا اپنا موقف رکھی ہیں ۔ لہذاان سیاسی تناظر میں اس ملاقات کو اہمیت دی جا رہی ہے۔کچھ دن پہلے ایوان صدر سے بھی بیان جاری کیا گیا تھا جب نواب شاہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں