loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن جمعرات 19 نومبر کو چین کے شہر شینژن میں تاریخی سہ فریقی ملاقات کریں گے۔ تینوں عالمی رہنماؤں کی یہ پہلی مشترکہ ملاقات ہوگی، جو ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگی۔

سی این این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے 16 نومبر کو ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس اور کریملن بھی اس ملاقات کی تصدیق کر چکے ہیں۔

تین بڑی عالمی طاقتوں کے سربراہان کی اس ملاقات کو عالمی سفارت کاری میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عالمی امن، جوہری ہتھیاروں میں کمی، بین الاقوامی سلامتی اور بڑی طاقتوں کے درمیان اسٹریٹجک استحکام سے متعلق امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات میں دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے اور جوہری اسلحے میں کمی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ایران کی جنگ پر بھی شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں روس اور یوکرین کی جنگ زیرِ بحث آنے کا امکان نہیں، کیونکہ اس معاملے پر واشنگٹن کے الگ سفارتی مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب چین کے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے حوالے سے مذاکرات میں شامل ہونے کا معاملہ بھی اہم ہوگا۔ چین کا مؤقف رہا ہے کہ امریکہ اور روس کے جوہری ذخائر اس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں، اس لیے پہلے دونوں ممالک کو اپنے جوہری ہتھیاروں میں کمی کرنی چاہیے۔

آیف پی کے مطابق ،تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں رہنماؤں کی ملاقات عالمی سیاست میں ایک اہم سفارتی پیش رفت ہوگی، تاہم اس سے کسی بڑے معاہدے یا فوری نتیجے کی توقع نہیں کی جا رہی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ، چین اور روس کے درمیان تجارت، عالمی سلامتی، علاقائی تنازعات اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاملات عالمی سیاست کے اہم موضوعات بنے ہوئے ہیں۔

تینوں عالمی رہنماؤں کی یہ پہلی مشترکہ ملاقات ہوگی، جس پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔

#Trump #XiJinping #Putin

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں