کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک چھوٹا سا پودا لگانا، یا گھر کا ایک قطرہ پانی بچانا، پوری دنیا کو تبدیل کر سکتا ہے؟ اکثر ہم سوچتے ہیں کہ شہروں اور ملکوں کو بہتر بنانا صرف حکومتوں یا بڑے اداروں کا کام ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر بڑی تبدیلی کی شروعات ایک چھوٹے سے قدم سے ہوتی ہے۔ ہم نے اپنے اسکول کے پروجیکٹ “کلائمٹ ریزیلینس پروجیکٹ “کے زریعے یہ یہی پیغام عام کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ تو ہم سب جانتے ہی ہیں کہ آج ہمارا پیارا شہر کراچی، لاہور دنیا کے فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے ۔ یہ مہنے پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے پورے خطے پر ہی بری طرح اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ اور اب ماحول دوست اقدام پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکے ہیں ۔ پچھلے ہفتے ہی ترکی کے شہر میں تمام عالمی راہ نما اور حکومتیں دنیا کو بہتر ماحول دینے کے لئے پالسی سازی کے لئے بیٹھیں تھیں ۔ آج ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان دنیا مین 5ویں ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ترین ملکوں میں 5وئیں نمبر پر ہے ۔ جس طرح ہم کبھی لینڈ سلائیڈنگ کا شکار نظر اتے ہیں تو کئی سیلابوں نے بھی ہمارے لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ ہم ایک دو نہیں بلکہ کئی ماحولیاتی مسائل سے گزر رہے ہیں ۔ گرمیوں کی شدید لوڈ شیڈنگ، سردیوں میں گیس کی قلت، بارشوں میں سیلاب، اور سمندری آلودگی ہر شہری کو پریشان کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنے اس پروجیکٹ میں ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے اپنے اندر سے شروع کرنا ہوگا۔
اس کے لئے ہم نے اپنے اسکول میں بچوں کو اس کام شریک کیا کیونکہ ان بچوں نے آگے چل کر ہمارے معاشرےمیں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ان کی زہن سازی آج سے کریں گے تو یہ بچے ناصرف خود ماحول دوست اقدامات اٹھائیں گے بلکہ ہم نے اپنے اسٹال پر جو تھوڑے سے مٹی، پتھر اور پرانی بوتلیں استعمال کر کے یہ ماڈل بنایا ہے، یہ دراصل ایک بڑے پیغام کا حصہ ہے۔
· پانی کی حفاظت: ہم نے بارش کا پانی زمین میں بھیجنے سویک پٹ اور گندے پانی کو صاف کرنےویٹ لینڈ کے قدرتی طریقے دکھائے ہیں۔
· توانائی کی بچت: سولر پینلز
· کچرے کا استعمال: کچن کے گیلے کچرے سے بائیو گیس اور کھاد بنانا سکھایا ہے تاکہ شہر صاف رہے۔
· فطرت کی حفاظت: ساحلی علاقوں کو بچانے کے لیے مینگرووز کے درخت لگانے پر زور دیا ہے۔
یہ سارے حل مہنگے نہیں ہیں، بلکہ بالکل سستے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے اس خیال کو صرف اپنے اسکول تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اسے اپنے گھر والوں، پڑوسیوں اور پورے معاشرے تک پہنچائیں آپ اپنے اسٹال پر لگےکیو آ کوڈ کو اسکین کر کے ہماری یہ کاوش دیکھ سکتے ہیں۔
کسی بھی خیال کو پوری دنیا تک پہنچانا یقینی طور پر ایک مشکل کام ہے، لیکن ناممکن ہرگز نہیں۔ اگر ہم سب مل کر یہ پیغام پھیلائیں کہ “ہمارا کچرا ہماری دولت ہے، ہمارا پانی ہماری زندگی ہے، اور ہمارے درخت ہمارے محافظ ہیں”، تو کوئی بھی طاقت ہمیں ایک صاف اور سرسبز کراچی بنانے سے نہیں روک سکتی۔
آئیے! ہم سب مل کر ایک چھوٹے سے قدم سے شروعات کریں، تاکہ آنے والی نسلیں ہمیں ایک بہتر اور خوبصورت دنیا کی صورت میں یاد رکھیں۔
Bohot behtareen
Ye Pakistan ki aloodgi KO Kam Karne k liye bohot Acha kadam hai
Agar hum Sab in tareekon per amal Karen to Pakistan yaqeenan saaf suthra ho Sak
ta hai