پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔
ذیشان علی , جن کی عمر 40 سال ہے ۔ وہ سابق پاکستانی فضائیہ کے پائلٹ ہیں۔ وہ ایک پورے ٹرئینگ پروگرام سے گزر کر منتخب ہوئے ہیں ۔ ذیشان دو چینی خلا بازوں کے ہمراہ 25 نومبر کو چین کے جیوکوان خلائی مرکز سے روانہ ہوں گے۔
خلائی مشن سے قبل پریس کانفرنس میں ذیشان علی نے کہا کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے خلا میں جا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا، ’میں اپنے کندھوں پر پاکستان کا نام اور 25 کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر جا رہا ہوں۔‘
ذیشان علی مشن کے دوران بائیو ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق سے متعلق تجربات کریں گے۔ ان کا قیام تقریباً پانچ روز تک متوقع ہے۔
یہ مشن پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔