loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
29-Nov-2026
18-Jumada al-Thani-1448

کراچی: پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے تاریخی مشن پر پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس مشن میں ذیشان علی کے ساتھ چین کے دو خلا باز بھی سفر کریں گے۔ ہم نے پاکستان اسپیس سائنس کے بنیادی سینٹر سپارکو میں ماہرین سے بات کی ہے کہ پاکستان خلا کے مزید پہلو پر کام کر ئے گا اور نوجوانوں کے لئے اس شعبے میں کیا مواقع ہیں ۔

لیکن قارعین کی دلچسپی کے لئے پہلے کچھ بنیادی سوالات کے جوابات سمجھتے ہیں ۔

ٹیانگونگ اسٹیشن کہاں ہے ؟اور کیسے کام کرتا ہے

چین کے خلائی اسٹیشن” تیانگونگ” کا مطلب خلائی محل ہے۔ یہ اسٹیشن زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ محمد ذیشان علی اس مشن میں

بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے اور بے وزنی کی کیفیت میں پاکستانی سائنسدانوں کے تیار کردہ سائنسی تجربات کریں گے۔

سپارکو حکام کے مطابق مختلف ممالک اور اداروں سے 300 سے زائد تجربات موصول ہوئے تھے، جن میں سے جانچ اور انتخاب کے بعد تجربات کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ پہلے خلائی سفر کے لیے چار تجربات کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان تجربات میں میٹریل سائنس، فلوئیڈ فزکس، حیاتیاتی علوم اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔ ان میں مائیکرو الجی کی افزائش، کوئنوا کے بیجوں پر بے وزنی اور کائناتی شعاعوں کے اثرات اور خود مرمت کرنے والے جدید مواد کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

سپارکو کے چیف مینیجر ڈاکٹر عمران افضل

ڈاکٹر عمران افضل نے دوخبر کے قارعین کے لئے اس پورے نظام کو سمجھنے کے لئے اسے آسان اور سادہ زبان میں پیش کیا ہے ۔ ان کے مطابق چین کا اسٹیشن ٹیانگونک راکٹ کا بنیادی حصہ کور اسٹیج کہلاتا ہے، جو انتہائی طاقتور دھکا پیدا کرتا ہے۔ اس کی مدد سے بڑلانچ وہیکل کو زمین سے اوپر اٹھایا جاتا ہے۔ لانچ وہیکل کا وزن تقریباً 400 سے 500 ٹن تک ہو سکتا ہے۔

ان کے مطابق زمین سے تقریباً 300 سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر مدار برقرار رکھنے کے لیے خلائی جہاز کو تقریباً 7.8 سے 7.9 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار درکار ہوتی ہے۔ اگر رفتار مطلوبہ حد سے کم ہو تو خلائی جہاز اپنا مدار برقرار نہیں رکھ سکتا اور زمین کی طرف واپس آنا شروع ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر عمران افضل کا کہنا تھا کہ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے اہم ہے۔ خلا بازوں کی واپسی کے بعد سائنسی تجربات کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا، جس سے پاکستانی محققین کو نئی تحقیق کے مواقع میسر آئیں گے۔

سپارکو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفاعت علی کے مطابق خلائی تحقیق سے متعلق آگاہی کے لیے اسکولوں میں بھی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ نوجوان نسل میں سائنس اور خلائی ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیدا کی جا سکے۔

ڈاکٹر عزیر انصاری نے اس مشن کو پوری قوم کے لیے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے کئی سال کی محنت اور مسلسل سائنسی تجربات شامل ہیں۔

یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کے دیرینہ خلائی تعاون کا مظہر ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان کی سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں میں خلائی ٹیکنالوجی، تحقیق اور سائنس کے شعبوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں