loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

اسماعیل بقائی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ مذاکرات پاکستان میں مقامی وقت کے مطابق آج اتوار کی صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اختتام پذیر ہوئے۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تاہم چند اہم نکات پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بالمشافہ ملاقاتوں کا ایک اور دور ہوا جس کے بعد تکنیکی ماہرین کی ٹیموں نے تحریری مسودوں کا تبادلہ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فریقین کسی ممکنہ معاہدے کی سمت عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، تاہم حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مزید مشاورت جاری ہے۔

ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذاکراتی عمل ختم نہیں ہوا بلکہ آج بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہم معاملات پر ابھی مزید پیش رفت متوقع ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں