loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

سنا ہے کہ جیو نیوز کو آشا کے مرنے  اور ٹرئبوٹ پیش کرنے پر  پیمرا کی جانب سے ایک نوٹس جاری ہواہے۔  کیونکہ  پیمرا کے ارکان  آشا کے گانے نہیں سکتے ۔

برسات ہو یا  کوئی دور سریلی  مدھم گانے سنے کا موڈ بن جائے ۔ ہر موقع پر آشا اپنی بہن کی طرح اپنے منفرد اور دل کو چھو لیتی ہوئی آواز  سنے کو مل جائے گی۔

اس وقت  میں آشا بھوسلے  کے گانے سن رہی ہوں یوں لگتا ہے جیسے وقت آہستہ آہستہ پیچھے کی طرف چل پڑا ہو۔ ان کی آواز میں ایک عجیب سی کشش ہے۔ تھی کہنے کو دل نہیں چاہتا۔کبھی شوخ، کبھی شرارتی، کبھی اتنی گہری کہ دل کے کسی خاموش کونے کو چھو جائے۔ پیا تو اب تو آجا چلتا ہے تو ایک زندہ، دھڑکتی ہوئی دنیا سامنے آ جاتی ہے۔ برسات یا کوئی بھی خوش آہنگ  موقع ہو دل کو مزید شادمانی  محسوس ہوتی ہے۔ مسرت بھرا  یہ ہی کئی ہزار گانے ہیں جو آشا کو انمول  بنا دیتے ہیں ۔

آشا بھارت کی سب سے زیادہ گانے  اور چورا لیا ہے تم نے جودل کو سنتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی یاد بہت نرمی سے دل کے دروازے پر دستک دے رہی ہو۔

جب ڈان کا مشہور گانا  یہ میرا دل یار کا دیوانہ بجتا ہے تو ان کی آواز کی اعتماد بھری لے ایک الگ ہی کیفیت پیدا کرتی ہے، اور دم مارو دم مٹ جائے غم میں وہی بے باک انداز سنائی دیتا ہے جس نے انہیں اپنے وقت سے آگے کا  گلوکارہ  بنا دیا۔ پھر اچانک فلم امراو جان ادا کی  امرو گاتی ہے  ان آنکھوں کی مستی سن کر فضا بدل جاتی ہے۔ یہ فلم ہم نے ابھی چند سال پہلے دیکھی  لیکن گانے سن رکھتے تھے ۔اور ہمیں کل معلوم ہوا یہ بھی اشا نے گائے تھے ۔ اردو ان کے لئے شروع میں  مشکل رہی اور پھر غزل سرائی ۔ لیکن اشا نے ثابت کیا کہ  امرا و جان ادا کے گانے سن کر آپ  بہت پیچے چلے جاتے ہیں جہاں سب کچھ رکا ہوا تھا ۔ محسوس ہوتا کہ کہ کچھ دھیمہ، نرم اور گہرا ہو جاتا ہے، جیسے وقت رک گیا ہو اور صرف احساس باقی رہ گیا ہو۔

R. D. Burman کے ساتھ ان کے گانے سنوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ موسیقی صرف دھن نہیں، ایک تجربہ ہے۔ ہر گانے میں کچھ نیا، کچھ مختلف—جیسے ہر بار آشا بھوسلے خود کو نئے سرے سے دریافت کر رہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے گانے محض سنے نہیں جاتے، محسوس کیے جاتے ہیں۔آشا اور آر ڈی برمن  نے لتا  کی موجودگی میں اپنی  نمایاں حثیت منوائی ۔

کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ ان کی آواز میں چھپی کہانیوں کو تھوڑا اور دیر تک سنوں، تھوڑا اور قریب سے محسوس کروں۔ شاید اسی لیے لتا منگیشکر کے سنجیدہ اور کلاسیکی انداز کے مقابلے میں آشا بھوسلے کی یہ رنگینی اور زندگی سے بھرپور آواز زیادہ دیر تک ساتھ رہتی ہے—جیسے کوئی پرانی دوست، جو ہر موڈ میں آپ کا ساتھ دے سکتی ہو۔

آج کے اس لمحے میں، ان کے گانے سنتے ہوئے یوں لگتا ہے جیسے موسیقی صرف آواز نہیں—ایک سفر ہے۔ اور آشا بھوسلے اس سفر کی وہ ہمسفر ہیں، جن کے ساتھ ہر موڑ خوبصورت لگتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔