امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کے سلسلے میں مذاکرات اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں امریکہ اور ایران کے وفود کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات سے قبل پاکستانی وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی نائب صدر کے مطابق امریکی نمائندے جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف بھی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ دونوں شخصیات امریکی وفد کا حصہ ہیں جو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے نکات پر بات چیت کرے گا۔
پاکستان اور قطر اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
🔴 آغاز نشست چهارجانبۀ ایران، آمریکا، قطر و پاکستان در سوئیس
— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) June 21, 2026
نشست چهارجانبه هیأتهای ایران، آمریکا، قطر و پاکستان با عنوان نشست دریاچه لوسرن در بورگناشتوک سوئیس آغاز شد. https://t.co/fdLDXjms8D pic.twitter.com/NyL7c6ncjj
مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو کم کرنا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنا ہے۔
One Response