loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ان میں سے ایک انڈین اور ایک پاکستانی ہیں ۔یاد رہے کہ انڈین ان کی اہلیہ ہیں اور پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ک پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “ویلڈن مین” کہا ۔ امریکی نائب صدر کا یہ بیان سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے دوران سامنے آیا، جہاں پاکستان اور قطر ثالثی کے کردار میں شریک ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جب سے” اسلام آبادٹاک” میں ان کی میزبانی کی تو اس کے بعد سے وہ اکثر مذاقاً کہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں دو انتہائی اہم افراد ہیں۔

جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان شخصیات میں شامل ہیں جن کے ساتھ ان کے تعلقات اور رابطے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

پاکستان اورقطرکی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران مذاکرات

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف سفارتی کوششوں میں سہولت کاری کر رہا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی عمل میں معاونت کو خطے میں سفارتی کوششوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں